موسیٰ خیل؛75ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی ،پولیس اور لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

15

موسیٰ خیل،14 اگست(اے پی پی): 75ویں یوم آزادی کے موقع پرڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقدہوئی بے۔ ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے پرچم کشائی کی،پولیس اور لیویز کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملکی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ دیگر مقررین نے کہا کہ یہ ملک بے پناہ قربانیوں کے بعد ملا ہے،ہمیں اس کہ قدر کرنی ہوگی۔

پرچم کشاہی کی تقریب میں انتظامی افیسران،سیاسی و علاقائی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔