ملتان، 26 اگست (اے پی پی ): ملک کے دیگر علاقوں کی طرح شہر اولیاء بھی مون سون بارشوں کی زد میں ہے، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر کے جل تھل ہونے کے باوجود صفائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
جمعہ کے روز بھی بارش کے باعث پانی سوئیپنگ میں جاری رہی اور کمپنی ورکرز ویسٹ لفٹنگ میں مصروف رہے جبکہ سڑکوں کے فٹ پاتھوں اور ڈیوائیڈرز سے مٹی ہٹانے کے لئے سکریپنگ کا کام بھی جاری ہے اور شاہراہوں کی گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی بھی کی جارہی ہے۔
سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی امیرحسن نے کمپنی ورکرز کو شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے شہریوں کو مون سون کے دوران کوڑا سڑکوں پر نہ پھینکنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ سڑکوں پر پھینکا گیا کوڑا نکاسی آب میں رکاوٹ بنتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہری کمپنی کا ساتھ دیں اور کوڑا کوڑے دان اور کنٹینرز میں ڈالیں اور صفائی بارے شکایات ہیلپ لائن1139 پر درج کرائیں۔











