ملتان؛ وائس چانسلرڈاکٹر رانا الطاف کی زیر سرپرستی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری،وارڈ 12 کا افتتاح کر دیا

31

ملتان، 31 اگست(اے پی پی ): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کی زیر سرپرستی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تزئین و آرائش اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اس حوالے سے پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک ) کے نئے دفتر اور تزئین و آرائش کے بعد وارڈ 12 کا بھی افتتاح کیا۔

 افتتاحی تقریب کے موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے نشتر میڈیکل جرنل کی لانچنگ پر اورک ممبران اور مدیران کو مبارکباد پیش کی اور مدیران میں جرنل کی کاپیاں تقسیم کی۔

افتتاحی تقاریب میں انچارج وارڈ 12 نشتر ہسپتال ڈاکٹر عارف محمود بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان ، پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نازش، پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللہ لغاری، ایم ایس نشتر ڈاکٹر امجد چانڈیو سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔