نوشکی،14اگست(اے پی پی ): یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنرخرم خالد کے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منقعد کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ آزادی کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر ڈی سی نوشکی، ڈی آئی جی پولیس ودیگر نے خطاب بھی کیا اور قوم و ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔











