نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

19

لاہور، 08اگست(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا، مری اور راولپنڈی کے شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ اجالس میں کیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں  رنگ روڈ راولپنڈی اور نالہ لئی کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے راولپنڈی رنگ روڈ اور ایکسپریس وے پراجیکٹ جلد شروع کرنے کی ہدایت کی،نالہ لئی ایکسپریس وے پراجیکٹ 46 ارب روپے میں مکمل کیا جائے گا۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر میں سرکاری فنڈز کی بچت اور شفافیت کو مد نظر رکھا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی کہ رنگ روڈ اور نالہ لئی کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر آغاز کیا جائےعوام کی سہولت کیلئے جلد از جلد تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔ راولپنڈی کے عوام کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے دیگر سڑکوں کی تعمیر و توسیع بھی کی جائے گی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پراجیکٹس کی زد میں آنے والے غریب لوگوں کو گھر بنا کر دینے کی تجویز کا بھی جائزہ لیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مری اور راولپنڈی کے شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کا پراجیکٹ بھی لا رہے ہیں۔