حیدرآباد،27 اگست(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف صوبہ سندھ میں ضلع سجاول پہنچ گئے،سیلاب زدہ علاقوں، فقیرانی جاٹ ، اوپلانو اور دیگر اضلاع کے دورہ کے لئے روانہ۔وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
چیف سیکرٹری سندھ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، چیف انجینئر آب پاشی حیدرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ضلع سجاول وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دیں گے۔وزیر اعظم امدادی کاموں کا جائزہ لینگے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کریں گے۔











