ملتان، 27 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے دیہی علاقوں میں ترقی کا سفر تیز کرنے اور اراکین اسمبلی کی صفائی و انفراسٹرکچر کی سکیموں کو فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں ضلع کونسل اور ٹاؤن کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایم پی اے ملک واصف راں نے قادرپورراں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قادرپورراں ،شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کو ترجیحی بجٹ فراہم کرینگے، ضلع کونسل دیہی علاقوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جاظے گا۔ انہوں نے کہا کہ رورل مقامات پر کوڑے کے ڈھیروں کو بھاری مشینری سے اٹھایا جائے۔
طاہر وٹو نے کہا کہ تحصیلوں کے دورے کرکے مسائل کا خود جائزہ لونگا اور مسائل کے حل کیلئے عوام سے رابطہ سازی موثر بنائی جائے گی ۔انہوں نے ضلعی محکموں کو نئی سکیمیں فوری تجویز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں ایم پی اے مہندر پال سنگھ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر بھی شریک ہوئے۔











