تھرپارکر، 25 اگست( اے پی پی): وفاقی وزیر انرجی خرم دستگیر نے تھر کول بلاک 1 اور تھر کول بلاک 2 کا دورا کیا۔ اس موقع پر اے پی پی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ تھری باشندے کا تھر کول براجیکٹ میں روزگار کا پہلا حق ہے اور اس حوالے سے میں نے بھی متعلقہ کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے غریب پرانے اور عمردراز لوگوں نے اپنی زندگیاں بہت مشکل سے بسر میں مگر تھر کی آنے والی نسل تعلیم یافتہ صحت مند اور حوشحال ہوگیاور یہی ھم سب کا خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو قانونی حق دینا ہی ہمارا فرض ہے اس لیے ہی محمد شھباز شریف کی سربراہی میں یہ دس جماعتی حکومت بنی ہے اور تھر کی عوام کا جو بھی قانونی حق ہے وہ انکو انشااللہ ضرور ملے گی اور ان کی زندگیاں بہتر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر کے دیہات کو بجلی فراھم کرنے کے حوالے سے بھی ھم نے بات چیت کی ہے اور آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں کول پراجیکٹ سے خوشحالی آئے گی اور یہ پورے پاکستان کو بھی خوشحال کرے گا اور یہ بھی اللہ کا کرم ہے کہ محمد نواز شریف نے 2014 اور 2015 میں یہ پراجیکٹ شروع کیے تھے اور پاکستان کی مٹی سے قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔ کافی پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور کافی پراجیکٹ مکمل ہونے کے قریب ہیں اور اس سال تھر کول سے 26 سئو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور تھر کے کوئلے کو پورے ۔لک میں بھیجا جائے اور اس طرح ملک کی ترقی میں تھر کا بہت بڑا کردار ہوگا۔











