پاکستان کی عوام میں 75 یوم آزادی  کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، اسی جوش سے ہم پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں  گے؛ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

4

اسلام آباد، 14 اگست  (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی 75 سالہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات  کے موقع پر اے پی پی سے  گفتگو میں کہا ہےکہ پاکستان کی عوام  میں 75 یوم آزادی  کا جوش و جذبہ دیدنی اور اسی جوش سے ہم پاکستان کو  ترقی کی راہ پر گامزن کریں  گے۔