پاکستان کی پہلی دستورسازاسمبلی کی یاد میں پانچ روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز پارلیمنٹ ہاؤس میں کردیا ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

4

اسلام آباد، 10 اگست  (اے پی پی ): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے  بدھ کو یہاں  پریس کانفرنس  سے  خطاب میں کہا ہے کہ اس  14 اگست  کو ہمارا 75 واں یوم آزادی ہے ،پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کی یاد میں پانچ روزہ ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز پارلیمنٹ ہاؤس میں کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 75 ویں  یوم آزادی  کو  جوش و خروش  کے ساتھ  منانے  کیلئے  تیاریاں  جار ی ہیں ۔