پی ٹی آئی کو2012ء سے 2022ءکے دوران ملنے والی فارن فنڈنگ کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں؛ رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی  

2

اسلام آباد، 10 اگست (اے پی پی ):رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی  نے   بدھ کو یہاں میڈیا سے  گفتگو میں کہا ہے کہ 2012ء سے 2022ءکے دوران پی ٹی آئی کو ملی فارن فنڈنگ کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں۔انہوں نےکہا کہ عمران  خان نے  ممنوعہ  فنڈنگ  ملک   میں  انتشار کیلئے  استعمال  کی ۔

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے کہا کہ  اداروں  کو  دباؤ میں لانے  کی کوشش  کرنا  عمران خان کا وطیرہ  ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان  ملک کا سب سے  بڑا  مافیا ہے ، شہباز گل  وہی کچھ  کہتا ہے جو عمران خان  کا نظریہ ہے ۔