پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہےاورعوام کی امنگوںکا ترجمان ہے؛ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

7

اسلام آباد، 10 اگست  (اے پی پی ): سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے  بدھ کو یہاں  پریس کانفرنس  سے  خطاب میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ مقدس ادارہ ہے اور عوام کی امنگوں کا ترجمان  ہے، پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کے 75 سال مکمل ہونے پر 10 سے 14 اگست  تک ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات شروع  ہو گئی ہیں ۔انہوں نےکہا کہ  ڈائمنڈ  جوبلی کا عنوان  میرا پارلیمان ، رہبر ترقی و  کمال  رکھا  گیا ہے ۔