پاکپتن ؛ ضلع بھر میں محرم الحرام کے سلسلے میں میں303 مجالس اور 74جلوس برآمد ہوں گے ، سیکورٹی کے سخت انتظامات مکمل

12

پاکپتن، 08 اگست (اے پی پی ):ملک بھر کی طرح پاکپتن میں بھی محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے  گئے  ہیں،ضلع پاکپتن میں303 مجالس اور 74جلوس برآمد ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن کی جانب سے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے 1378 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔جلوس کے راستوں اور مجالس سے ملحقہ چھتوں پر پولیس سنائپرز  بھی تعینات   کئے گئے  ہیں۔جلوسوں و مجالس کو مانیٹر کرنے کیلئے  175 سی سی ٹی وی  کیمرے نصب کئے گئے ہیں،جن کو کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔مجالس اور جلوسوں سے ملحقہ داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس،بیریئر اور خاردار تاروں کو نصب کیا گیا ہے اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے عزاداروں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔جلوسوں کی برآمدگی سے قبل روٹس کی ٹیکنیکل سویپنگ بھی کی جارہی ہے۔