ممبر صوبائی اسمبلی میاں شوکت علی لالیکا نے عاشورہ محرم کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی   

11

بہاول نگر،8 اگست (  اے پی پی ): بہاولنگر میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں شوکت علی لالیکا نے ڈپٹی کمشنر آفس میں  عاشورہ محرم کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت  کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم ، ڈی پی او فیصل گلزار اور دیگر متعلقہ افسران اور ممبران کمیٹی نے شرکت کی۔ میاں شوکت علی لالیکا  نے عاشورہ محرم کے دوران قیام امن، ماتمی جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کوتسلی بخش قراردیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو دسویں محرم کے دوران بھی مجالس اور ماتمی جلوسوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت کی۔انہوں نے ضلع بہاول نگر میں امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام کی امن کے لیے کاوشوں کو بھی سراہا۔