لاہور 15 اگست(اے پی ث): آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی زیر صدارت پنجاب پولیس کے آئی ٹی پراجیکٹس بارے اجلاس منعقد ہوا۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی آئی ٹی نے پنجاب پولیس کے آئی ٹی سے متعلقہ منصبوں پر بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس کا مستقبل آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ ہی ہے۔ شہریوں کو پولیس سے متعلقہ سروسز کی با آسانی فراہمی اولیں ترجیح ہے۔ فیصل شاہکار نے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے عام آدمی براہ راست مستعفید ہو۔ اگلے تین روز میں شہریوں کی پولیس سروسز تک براہ راست رسائی کا آئی ٹی بیسڈ میکانیزم مرتب کیا جائے۔
آئی جی پنجاب نے آئی ٹی برانچ کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے آئی ٹی منصوبوں اور موبائل ایپلی کیشنز کی فوری طور پر انٹیگریشن کی جائے۔فورس میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکار و افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی ٹریننگ دی جائے۔ فیلڈ میں تعینات اہلکاروں و افسران کی ایپلی کیشنز اور آئی ٹی بیسڈ منصوبے پر آن جاب ٹریننگ کرائی جائے۔
اجلاس میں پنجاب پولیس کے آئی ٹی بیسڈ منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔