چترال کی وادی آرکاری کا آخری علاقہ” اگرام گاس”، بنیادی سہولیات اور سیاحوں کا منتظر

5

چترال،04اگست(اے پی پی): چترال کی خوبصورت وادی آرکاری کا آخری علاقہ “اگرام گاس” جو افغانستان کے سرحد کے قریب واقع ہے،اپنے قدرتی حسن سے مالا مال ہے،  یہ علاقہ ایک سیاحتی مقام ہے جسے قدرت نے اتنا حسن دیا ہے کہ انسان بس دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے۔ یہاں قدرتی جنگل، سبز گھاس کا قدرتی قالین، صاف اور ٹھنڈے پانی کے بہتے چشمے اور محتلف قسم کے جنگلی حیات بکثرت موجود ہیں۔

 اگرام گاس کا حسن انسان پر سحر طاری کر دیتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ بس ادھر ہی کا ہو کر رہ جائے مگر بدقسمتی سے متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث، یہاں کسی قسم کی کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں،  یہ خوبصورت جگہ ابھی تک حکام اور سیاحوں  دونوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔