کوئٹہ،14 اگست ( اے پی پی ):.وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پائن کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم 2022 کا افتتاح کر دیا ہے ، شجر کاری مہم میں 40 لاکھ پودے لگاۓ جائیں گے ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شجر کاری مہم میں طلباء اور سول سوسائٹی کو بھی شامل کیا جاۓ اور شجر کاری کی اہمیت کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کیا جاۓ ۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے نقصانات تو ہوۓ ہیں لیکن دس برسوں کی خشک سالی کا خاتمہ بھی ہوا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے سے زراعت اور جنگلات کے شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے ہدایت کی کہ درخت لگانے سے بھی زیادہ اہم درختوں کی نگہداشت ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جاۓ
اس موقع پر صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی میر نصیب اللہ مری میر محمد خان لہڑی عبدالخالق ہزارہ پارلیمانی سیکریٹری خلیل بھٹو رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل اور سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات عمران خان بھی موجود تھے ۔











