کوئٹہ؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کی گئیں

2

کوئٹہ،04 اگست (اے پی پی): ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کوئٹہ میں اقلیتی برادری کی جانب سے پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور خلیل جارج کی سربراہی میں سرینا چوک کے مقام پر شمعیں روشن کی گئیں اور شہداءکی تصاویر پر پھول نچھاور کئے گئے۔

 پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج اور دیگر مقررین نے لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی اور شہداءکی قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں کور کمانڈر کوئٹہ جنرل سرفراز علی نے جوعظیم انسانی خدمات سرانجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 اس موقع پر اقلیتی برادری نے اعلان کیا کہ اتوار کو بلوچستان کے تمام گرجا گھروں میں شہداءکے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔