ملتان؛  انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اینٹی ڈینگی سپرے کروا دیا گیا

22

ملتان، 23 ستمبر (اے پی پی ): چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں انسدادِ ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اینٹی ڈینگی سپرے کروایا گیا، سپرے آفس لان، بچوں کے ہوسٹل، ایڈمن بلاک اور دیگر مقامات پر کروایا گیا ہے۔

 بیورو آفس میں اینٹی ڈینگی سپرے ضلعی محکمہ صحت کے تعاون سے کروایا ، اینٹی ڈینگی سپرے کروانے کا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنا ہے۔