ملتان : کمشنر کی سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لانے کی ہدایت

2

  ملتان، 23 ستمبر (اے پی پی ):  کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ریونیو افسران کو ریکوری اہداف حاصل کرنےکی ہدایت کرتے  ہوئے کہا ہے کہ ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے،ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلئیر کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ڈویژنل ریونیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔ ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔ کرپشن برداشت نہیں،کرپٹ مافیا کو عبرت کا نشان بنادوں گا۔

کمشنر عامر خٹک نے مزید کہا کہ عوام کیلئے فرد ملکیت اور وراثت کے حصول کا عمل سہل بنایا جائے،ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگرجوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے،ڈی سیز، اے سیز ریونیو کے کیسز حل کرنے کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ عدالتوں میں کیسز کے جلد حل کے ساتھ انصاف کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے،ریونیو معاملات کو بہترین انداز سے چلانا افسران کا اصل کام ہے،انتظامی معاملات میں الجھ کر ریونیو معاملات کو نظر انداز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے،زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے۔

کمشنر عامرخٹک نے کہا کہ ریونیو افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے موقع پر ریلیف فراہم کررہے ہیں، ریونیو کچہری کی زیر التوا درخواستوں بارے ہر ہفتے تفصیلی میٹنگ کی جائے اور کمشنر آفس رپورٹ جمع کروائی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ عام شہری کی فلاح و رہنمائی اصل مقصد ہے۔

کمشنر نے کہا کہ نادھندگان کے نام اور پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں،ریونیو کورٹس میں زیرالتواءکیسز کی فوری تکمیل کی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، لینڈ ریکارڈ افسران موجود تھے جبکہ ڈویڑن کے ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔