وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مصر کے ممتاز قاری محمود انور الشحات کی ملاقات

1

اسلام آباد۔29ستمبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے مصر کے ممتاز قاری محمود انور الشحات نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جمیعت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مصر کے ممتاز قاری محمود انور الشحات نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ یہ پاکستان میں 2006 کے بعد ان کا دوسرا دورہ ہے جس میں وہ ملک کے مختلف شہروں میں جائیں گے۔