ملتان،ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کا ملتان کے مختلف سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ

10

ملتان 29 ستمبر ( اےپی پی):  ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی نے ملتان کے مختلف سپیشل ایجوکیشن اداروں کا دورہ کیا اور ان اداروں کی کارکردگی دستیاب اور عدم دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد نے ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کو تعلیمی اداروں بارے بریفنگ دی ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پنجاب شفاعت علی نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے خصوصی بچوں کو معاشرے کے لیے کارآمد بنانے کے حوالہ سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے انہوں نے گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت کے تعمیراتی نقائص کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے انہوں محکمہ کے ایک کلرک پر بدعنوانی کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی سرزنش کی اور اس کے خلاف شفاف تحقیقات کا حکم دیا ڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے گورنمنٹ محمد شاہ ہاشمی سکول آف سپیشل ایجوکیشن ممتاز آباد ٹاؤن کی رہائشی عمارات کو استعمال میں لانے کی ہدایت کی اسی طرح گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت کے خالی ہاسٹل کو بھی استعمال میں لانے کی ہدایت کی ڈی جی شفاعت علی نے گورنمنٹ ڈگری کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان کو کرایہ کی عمارت سے کسی سرکاری عمارت میں منتقل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ڈائریکٹر جنرل شفاعت علی نے گورنمنٹ کالج آف سپیشل ایجوکیشن ملتان ، گورنمنٹ شاداب ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے ذہنی معذوراں ، گورنمنٹ سکینڈری سکول برائے جسمانی معذوراں ملتان، گورنمنٹ مخدوم۔محمد شاہ ہاشمی سکول آف سپیشل ایجوکیشن سینٹر ممتاز آباد، گورنمنٹ سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن برائے متاثرہ سماعت ملتان کا معائنہ کیا اور اداروں کے سربراہان کو طلبا و طالبات کی تعلیم اور انتظامی امور بارے ضروری ہدایات دیں ڈی جی شفاعت علی نے کہا کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور عملہ کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں خصوصی بچے بھی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اللہ نے ان کی کمی کو دیگر صلاحیتوں سے متوازن کر رکھا ہے اساتذہ والدین کو قائل۔کریں کہ والدین انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروائیں جہاں ان بچوں کو ماہانہ وظیفہ، یونیفارم، کتب، تعلیم اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں خصوصی طلباء کیلئے ووکیشنل ٹریننگ پر زیادہ فوکس کیا جارہا ہے تاکہ فنی تربیت کی بنیاد پر وہ اپنے آپ کو معاشی طور پر مضبوط کرسکیں ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن نے کہاکہ مختلف شہروں میں خصوصی بچوں کے ووکیشنل سینٹرز قائم کئے جارہے ہیں 800 ملین کی مالیت کے سٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ شاداب ویلج میں سپیشل بچوں کو مختلف سہولیات میسر ہونگی انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی طلباء کے نصاب میں بہتری لائی جارہی ہے جس میں جدید تقاضوں کو مدِنظر رکھا گیا ہے پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں زیرِ تعلیم طلباء کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے اپنی کتابیں پرنٹ کروارہا ہے ڈائریکٹر جنرل  سپیشل ایجوکیشن پنجاب  کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں  Disabled Friendly Buildings تعمیر کی جارہی ہیں خطیر رقم سے وہاڑی اور لودھراں میں بھی ایسی بلڈنگز تعمیر کی جارہی ہیں نئی سالانہ ترقیاتی سکیم کے ذریعے پرانے اداروں کو Uplift کیا جارہا ہے تاکہ اداروں کی خوبصورتی اور سہولیات میں اضافہ ہوسکے اور صاف ستھرے ماحول میں خصوصی طلباء کی تعلیم و تربیت کی جا ئے۔