افسران و ملازمین عوام کے خادم ہیں‘ مسائل بروقت حل کریں:سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

2

لاہور،23ستمبر( اے پی پی ) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا ایل ڈی اے آفس کا اچانک دورہ سہولت سینٹر میں لوگوں کی شکایات کے ازالے کے عمل کا جائزہ لیا ۔میاں اسلم اقبال نے خود بھی شہریوں کے مسائل سنےاور بعض مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو موقع پر

  احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے افسران کو لوگوں کی شکایات کے ازالے کے لئے متحر ک ہو نا ہو گا ایل ڈی اے کو صیح معنوں میں عوامی خدمت کا ادارہ بناﺅں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اچانک دوروں کا مقصد عوام کو فی الفورریلیف فراہم کرنا ہے ،ایل ڈی اے کی اپنی سکیموں سے متعلق مسائل دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔پرائیویٹ رہائشی سکیموں سے متعلق شکایات کا بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔ جو افسر لیٹ آفس آئے گا یا سائلین کے کام لیٹ کرے گا اس کے خلاف کارروئی ہو گی۔ افسران و ملازمین عوام کے خادم ہیں‘ مسائل بروقت حل کریں۔سینئر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عوامی مسائل میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔کام فاسٹ ٹریک پر کروانے پر سائلین نے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا شکریہ ادا کیا۔