اسلام آباد، 23 ستمبر ( اےپی پی): اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی کا 77 واں اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے نتیجہ خیز ملاقاتیں کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ میں شرکت۔
وزیر اعظم سے امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے ماحولیاتی تبدیلی کی ملاقات
دونوں رہنماؤں کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
وزیرآعظم پاکستان سے جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کی ملاقات
وزیر اعظم نے جی ایس پی پلس سکیم کے لئے آسٹریا کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کی
وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات
دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
ملاقاتوں کا یہ سلسلہ دوسرے اور تیسرے روز بھی جاری رہا
ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات
بنیادی ڈھانچے، زراعت، شہری و دیہی ترقی، سماجی خدمات اور معاشی شرح نمو کیلئے پاکستان کے ساتھ جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال
یورپی یونین کی صدر سے ملاقات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات
بل گیٹس فائونڈیشن مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گی
یورپی یونین کی صدر سے ملاقات
فرانس کے صدر سے ملاقات
پاکستانی معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات
سابا کوروسی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی
امریکی وزیر خارجہ نے مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا یقین دلایا
وزیراعظم پاکستان کی سپین کے صدر سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں اضافہ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا
موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کو بروئے کار لانے پر اتفاق
وزیراعظم نے اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں ”پاکستان میں سیلاب۔ ایک موسمیاتی قتل ” کے موضوع پر تصویری نمائش میں شرکت
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بیلجئیم کے وزیرِ اعظم الیگزینڈر ڈی کرو کی ملاقات
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا
بی آئی ایس پی کے تحت سیلاب متاثرین کی فوری امداد جاری ہے
بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں
کشمیر یوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔