اوکاڑہ؛ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ،معیار اورمقررہ ریٹس چیک کئے

20

اوکاڑہ،03ستمبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اچانک فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا اورسبزیات اور پھلوں  کے معیار اور مارکیٹ کمیٹی، پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقرر کردہ ریٹ لسٹوں کے مطابق خریدو فروخت کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنرنے سبزی منڈی میں موجود صارفین سے بھی مقررہ ریٹس پر فروٹس اور سبزیات کی دستیابی اور مشکلات کے متعلق دریافت کیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت کھوکھر، چوہدری محمداشرف صدر سبزی منڈی اورمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔