اوکاڑہ،29ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید موثر انداز میں بروئے کار لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ہرمحکمہ کا فوکل پرسن انسداد ڈینگی اقدامات کو موثر بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی سے اقدامات کریں تاکہ ہم اپنے ضلع کو ڈینگی وائرس سے محفوظ رکھنے کی کوششوں میں کامیاب ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کیا۔اس موقع پرڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیمیں ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملد رآمد کے لئے دن رات متحرک ہیں اور ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ویکٹر سر ویلنس کا کام مسلسل جاری ہے۔اجلاس میں ممبران انسداد ڈینگی کمیٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان جن میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین خاں بلوچ،ڈی ایچ او ڈاکٹرسید سجاد حسین گیلانی،ایم ایس ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال ڈاکٹر شاہد سلیم، ایم ایس ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ڈاکٹر ذوالفقار حیدر، سی ڈی سی آفیسر اصغر علی سمیت دیگر اراکین کمیٹی نےشرکت کی۔











