گلگت بلتستان میں ٹائیفائیڈ سے بچاو کی مہم اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی, ڈاکٹر اقبال رسول

13

گلگت،29 ستمبر (اے پی پی):توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ڈائریکٹر برائے گلگت بلتستان ڈاکٹر اقبال رسول نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ٹائیفائیڈ سے بچاو کی مہم اکتوبر کے پہلے ہفتے سے شروع ہوگی۔ جس کے لئے تمام تیاریاں مکملکر لی گئی ہیں۔ جمعرات کے روز سینٹرل پریس کلب گلگت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اقبال رسول نے کہا کہ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع کے شہری علاقوں میں 3 سے 15 اکتوبر تک 12 روزہ مہم منعقد ہوگی، اس مقصد کے لئے مختلف سکولوں میں اوریئنٹیشن سیشنز منعقد کروائے گئے ہیں، توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال رسول نے کہا کہ ٹائیفائیڈ سے  بچاو کی مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ کا مرض گندگی سے پھیلتا ہے لہذا صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ اور صاف پانی کا استعمال کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔