اوکاڑہ: ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں اجلاس منعقد

18

اوکاڑہ،29 ستمبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) فرقان بلال اور رہنما پی ٹی آئی چوہدری سلیم صادق نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیﷺ کا دن ہمارے لئے رحمتوں اور برکتوں والا دن ہے اس کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں ،محفل میلاد کی تقاریب،سیمینارز، سیرت کانفرنس سمیت اسی نسبت سے ہونے والی تمام تقاریب کی فول پروف سیکیورٹی کے انتظام کئے جائیں گے اور ہم خود انتظامات کی نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں جس انداز سے اقدامات کر رہے ہیں وہ فقیدالمثال ہونگے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تقاریب کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ کے لئے ممبران ضلعی امن کمیٹی علماء و مشائخ اور اکابرین اہلسنت و جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر انجمن تاجران وٹکٹ ہولڈر پاکستان تحریک انصاف چوہدری سلیم صادق ، منتظم جلوس ظفر لطیف ،سید امیر نقوی ،سید زاہد گیلانی ،چوہدری محمد اشرف،کوثر رضوی، مولاناسعید عثمانی، قاری محمد عاشق،راوَ عتیق گوہر ،پیر محمد حمزہ اوکاڑوی ،قاضی اسلم اوکاڑوی ،مولانا رفیع رضا ،صاحبزداہ محبوب قادری ،محمد ارشاد عطاری ،حافظ محمد اشفاق ،مولانا اقبال چشتی ،مولانا ظفر اللہ قمر لکھوی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے جشن عید میلاد النبی ﷺ منایا جائے گا خاتم النبین حضرت محمد ﷺ فضل ِ عظیم اور فضل کریم ہیں آپ ﷺ کے صدقہ میں ہی ہ میں سب کچھ ملا ہے اس موقع پر علماء و مشائخ نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بہترین انتظامات کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں جس پر ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیانے فوری اقدامات کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی اور عارضی تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں موٹر سائیکلوں کے سائلنسر نکال کر چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی