اوکاڑہ:  ڈپٹی کمشنر  نے ساؤتھ پنجاب انڈر -16 سکول کرکٹ چمپئین شپ کا افتتاح کردیا

12

اوکاڑہ،29ستمبر(اے پی پی): پنجاب بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی پی سی بی کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ ضلع اوکاڑہ کے تعاون سے سکول کرکٹ چمپئین شپ ساؤتھ پنجاب انڈر 16سکول کرکٹ چمپئین شپ 2022-2023کا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے جناح سٹیڈیم میں افتتاح کیا۔ضلع بھر کی تین تحصیلوں کے مختلف گراؤنڈز میں سکول کرکٹ چمپئین  شپ میں سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انڈر -16 سکول کرکٹ چمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پچ پربال کو شارٹ لگا کرچمپئین شپ کاباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جناح سٹیڈیم اوکاڑہ سکول کے کرکٹ فنکشن اور مختلف کلبز کے لئے بغیرکسی چارجز کے مہیا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ایکٹیویٹی کو اسی طرح فائنل جاری رکھا جائے۔افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سلیم صادق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنثار احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، چیف آفیسرضلع کونسل، پی سی بی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوچ ذوالفقار بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی،ڈی پی ایس کالج کے کرکٹ کوچ ندیم شہباز اور سکولوں کی ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔