اوکاڑہ: ڈینگی مچھر سے بچاؤ  کے حوالے سے سیمینار اورآگاہی واک کا انعقاد

7

اوکاڑہ،28ستمبر (اے پی پی): یونیورسٹی آ ف ایگریکلچر فیصل آباد دیپالپور کیمپس اوکاڑہ کے آڈیٹوریم میں ڈینگی بخار اور ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیرکے حوالے سے پروفیسرڈاکٹر طارق عزیزکیمپس ڈائریکٹر اورڈاکٹرآ منہ ایوب اسسٹنٹ پروفیسر ذوالوجی ایگریکلچر یونیورسٹی نے محکمہ صحت ،محکمہ فشریز اوکاڑہ کے تعاون سےآ گاہی سیمینار منعقد کیا۔سیمینار سے ڈاکٹر مہاراختر حسین خان سی ای اوھیلتھ نے ڈینگی بخار کی علامات،تشخیص،علاج معالجہ کی سہولیات، ڈینگی مچھر کے لاروا اور بالغ مچھر کی پہچان، افزائش کی جگہوں، لاروا تلفی اور بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پرآگاہی دی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزنے تلاپیہ مچھلی کے ذریعے ڈینگی لاروا کے بیالوجیکل کنٹرول اور مچھلی کی افزائش کی بابت بتایا۔ سیمینار میں ڈاکٹر محمد اقبال محمود ڈسٹرکٹ اینٹو مالوجسٹ محکمہ صحت اوراصغرعلی سی ڈی سی آفیسر، ڈاکٹرآ منہ ایوب اسسٹنٹ پروفیسر ذوالوجی ایگریکلچر یونیورسٹی نے خطاب کیا۔سیمینارکے بعد آگاہی واک بھی ہوئی جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ۔