اٹک، شہید پائلٹ میجر خرم شہزاد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

48

اٹک، 26 ستمبر(اے پی پی): ہرنائی کوئٹہ کے مقام پرہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے اٹک کے ثپوت  پائلٹ میجر خرم شہزاد کو آبائی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ ڈھوک شرفاء قبرستان کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی جس میں میجر جنرل مشتاق ابڑو، بریگیڈئر عامر مختار ، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایم پی اے سید یاور عباس بخاری سمیت پاک فوج کے اعلی افسران ، معززین علاقہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ شہید کا تعلق26 ایوی ایشن سکوارڈرن سے تھا۔ شہید نے سوگواران میں دو سالہ بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا ہے۔

تدفین کے وقت پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی۔