جمہوریت صرف الیکشن کے انعقاد کا نام نہیں ہے  ، جمہوریت کے سماجی تقاضے بھی ہیں، قمر الزمان کائرہ

29

اسلام آباد۔23ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان  قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوریت صرف الیکشن کے انعقاد کا نام نہیں ہے اسکے دیگر سماجی تقاضے بھی ہیں ،  جمہوریت میں برداشت ،دوسرے کو سننے کی ہمت ہوتی ہے ، جمہوری رویئے ہوتے ہیں ، بدقسمتی سے ہم ملک تو آزاد کر اچکے ہیں لیکن ہم نے جو سفر طے کرنا تھا وہ نہیں کر سکے۔وہ جمعہ کو  یہاں پاکستان امن فسیٹیول سے خطاب کر رہے تھے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہم سب کو تحفظ دیا ، ایک ماں جیسی ریاست ہم سب کا خواب اور کوشش بھی ہے ، ہمارے معاشرے کے اندر آج بھی اچھی قدروں کو سپورٹ کرنے والے بہت لوگ ہیں لیکن ان آوازیں اکٹھی نہیں ہوتیں لیکن ہمارے خلاف جو رویئے ہیں وہ جلدی سامنے آجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب  کوئی جمہوری سماج بنتا ہے تو اس میں جمہوریت صرف یہ نہیں ہوتی کہ الیکشن کرادیئے جائیں، آئین، قانون اور ادارے بن جائیں تو جمہوریت آجاتی ہے  بلکہ عوام کو ساتھ لیکر چلنا جمہوریت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں برداشت ،دوسرے کو سننے کی ہمت ہوتی ہے ، جمہوری رویئے ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہم ملک تو آزاد کر اچکے ہیں لیکن ہم نے جو سفر طے کرنا تھا وہ نہیں کر سکے ، دنیا میں دو جمہوری معاشرے مثالی ہیں  ،وہاں پر بہت جدوجہد کے ساتھ الیکشن کے ساتھ ساتھ طویل فکری تحریکیں ، سائنس ، لمبی جدوجہد  ہیں، اسکے بعد معاشرے تشکیل پائے ہیں ، وہ بھی کبھی قبائلی علاقے تھے، ایک طویل سفر کے بعد انہوں نے کامیابیاں حاصل کیں  ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی ہر طرح کے قوانین ہیں ،ان پر بلاامتیاز عمل درآمدناگزیر ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن یعنی سب کاتحفظ ہمارا خواب اور کوشش  ہے ۔