حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے کوشاں ہے ، سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے ہر کوشش لائق تحسین ہے ،  قمرالزمان کائرہ

0

اسلام آباد۔23ستمبر  (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے امورکشمیر گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے کوشاں ہے ، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہر کوشش لائق تحسین ہے ۔وہ جمعہ کو سیلاب متاثرین کے لئے میڈیا الیون اور بزنس کمیونٹی کے درمیان میچ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم کے مشیر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جس مقصد کے لئے میچ کا انعقاد کیا گیا وہ نیک ہے ، کروڑوں لوگ سیلاب کی زد میں ہیں ، پورا ملک ان کے لئے دعا گو اور کوشاں ہے ،کوشش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے ان کی دوبارہ اپنے گھروں میں واپسی ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد کی جلد بحالی کے لئے موجودہ حکومت دن رات کام کررہی ہے۔