حضور صل اللہ علیہ والہ سلام کی ولادت با سعادت کا دن ہمارے لئے بے حد اہمیت کا دن ہے، میاں اسلم اقبال

2

لاہور 24 ستمبر ( اے پی پی ) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت 90شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس ہوا ۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، سابق صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن، سیکرٹری اوقاف، سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز اور متعلقہ افسران نےاجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں عشرہ رحمت العالمین بھر پور عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ یکم ربیع الاول سے 12ربیع الاول تک صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں حسن قرات ونعت اورسیرت النبی پرتقریری  مقابلے منعقد ہونگے ضلع اور ڈویژن کی سطح پرکانفرنسزاور محافل نعت کا انعقاد کیا جائے گا سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا

صوبائی دارالحکومت میں عظیم الشان سیرت کانفرنس منعقد ہوگی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر اس سال بھی  عشرہ رحمت العالمین عقیدت و احترام سے منایا جائے گا، وفاقی سطح پر بنائی گئی رحمت العالمین اتھارٹی کو فعال کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف، سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن اور محکمہ اطلاعات عشرہ رحمت العالمین کی تقریبات کے حوالے سے مربوط انداز سے کام کریں گے، حضور صل اللہ علیہ والہ سلام کی ولادت با سعادت کا دن ہمارے لئے بے حداہمیت کا دن ہے، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی یہ مبارک دن محبت اور جوش و خروش سے منایا جائے گا،عشرہ رحمت العالمین پاکستان کی تمام اکائیوں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔