اوکاڑہ: کرونا سے بچاؤکی ویکسینیشن کا کوئی سائڈایفیکٹ نہیں، ڈاکٹر شاہد سلیم۔

9

 اوکاڑہ،24ستمبر (اے پی پی): حکومت پنجاب نے ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے کووڈ19 سے بچاؤکی ویکسنیشن  لگانے کی مہم چلائی اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سے ملکر ضلع کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر نگرانی  انسداد کرونا مہم برائے  چلائی گئی اور ہم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سٹی ہسپتال میں دس بیڈز لگائے مگر کسی قسم کی ایمرجنسی یا ویکسینیشن کے ری ایکشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ان خیالات کا اظہارایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی اوکاڑہ ڈاکٹر شاہد سلیم  نے  میڈیا کی موجودگی میں والدین کے نام پیغام دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ بچوں کو لگائی جانے والی ویکسیئن انتہائی محفوظ اور موثر ہے اس کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔