دعوؤںکی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں؛وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی

4

لاہور 15 ستمبر ( اے پی پی ) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اٹک کے اراکین پنجاب اسمبلی ملک محمد انور اور  ملک جمشید الطاف نےملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں۔ذاتی نمود ونمائس کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تنآور درخت بن چکے ہیں اللہ تعالٰی نے جب بھی موقع دیا،ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں پنجاب میں اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہے مخالفین کا کام پراپیگنڈہ کرنا ہے اور وہ کرتے رہیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ مل کر فلاح وبہبود کے کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے-