رینالہ خورد26ستمبت(اےپی پی): نواحی گاؤں چکنمبر 27ون اے ایل میں قبضہ مافیا کے ارکان نے قبروں کو مسمار کرکے اراضی پرقبضہ کرتے ہوئے ناجائز تعمیرات قائم کررکھی تھیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف ایک شہری کی جانب سے گذاری گئی درخواست پرصوبائی محتسب اعلی نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خوردقمر محمودمنج کو فوری طور پرقبرستان کی مقبوضہ اراضی کو واہ گذادکروانے کے احکامات دیے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد نے تحصیلداررینالہ خوردرائے حسین نواز اور عملہ ریونیو رینالہ خوردودیپالپور کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قبرسان کی قبضہ کی گئی اراضی کو واہگذار کروالیا اور قبضہ مافیا کے خلاف تھانہ شیر گڑھ پولیس کو اندراج مقدمہ کے لیے استغاثہ ارسال کردیا۔











