کوئٹہ۔ یکم ستمبر (اے پی پی): سول لائین تھانہ کی حدود سٹی نالہ میں ہیروئنوں کے خلاف کاروائی کاروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ متعدد نشہ آور افراد کو گرفتار کرلیا ایس پی سٹی شوکت جنجوعہ ڈی ایس پی آصف غفور ایس پی قائدآباد نظام الدین ایس ایچ او بجلی روڈ تھانہ اور ایس ایچ او قائد آباد تھانہ نے بھی سٹی نالہ آپرییشن میں حصہ لیا اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ او سول لائین تھانہ مٹھا خان نے بتایا کہ آئی جی پولیس کی ہدایت کے مطابق جرائم پیشہ افراد اورہیروننوں کے خلاف آپریش کیا گیا جہاں کاروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد نشہ آور افراد کو گرفتار کر کے انہیں مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا ناگریز ہے اس سلسلے میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔











