سکھر؛ آئی جی سندھ کا برسات اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی طرف سے جاری ریلیف آپریشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس

50

سکھر،03 ستمبر(اے پی پی):آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سکھر رینج میں برسات اور بارش سے متاثرہ افراد اور علاقوں میں پولیس کی طرف سے جاری ریلیف آپریشن پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی نے سکھر رینج میں برسات اور بارش سے متاثرین کی امداد کیلئے پولیس ریلیف آپریشن میں اٹھائے گئے اقدامات پر مکمل بریفنگ دی۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سکھررینج میں پولیس کی طرف سے سیلاب اور بارش سے متاثرین کیلئے جاری ریلیف آپریشن پر مکمل اعتماد اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون اور مزید درکار وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر آئی جی سندھ نے رینج آفس میں قائم برسات اور بارش سے متاثرین کیلئے قائم کردہ ریلیف آفس میں ڈی آئی جی کی ذاتی کوششوں  اور مخیر حضرات کی طرف سے سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کے لئے موجود امدادی سامان کا بھی معائنہ کیا۔

آئی  جی نے ڈی آئی جی سکھر کی طرف سے سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کو امدادی سامان کی بروقت فراہمی کے لئے قائم کردہ سیل میں مقررانکی پوری ٹیم کو پولیس ریلیف آپریشن میں دن رات انتھک محنت سے کام کرنے کے جذبہ کو سراہتے ہوئے 1 CC اور ایک بیسک تنخواہ کا اعلان کیا اور اپنی اس اُمید کا اظہار کیا کہ انکے اسی جذبے کو قائم رکھتے ہوئے سندھ پولیس سیلاب اور بارشوں سے متاثرین کی خدمت جاری رکھیں گی۔

آئی جی سندھ نے پرنٹ و الیکٹرانک ،سوشل میڈیا کا بھی پولیس ریلیف آپریشن پر مثبت رپورٹنگ اور انکے توسط سے متاثریں کی نشاندہی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انکے ساتھ اس پولیس ریلیف آپریشن میں شانہ بشانہ ساتھ کام کرنے کا اظہار کیا۔