سکھر؛ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب   متاثرین میں راشن کی تقسیم   جاری

22

سکھر، 4ستمبر (اے پی پی): سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کی جانب سے سندھ کے متعدد اضلاع میں سیلاب اور بارش متاثرین میں روازانہ کی بنیاد پر رلیف مہیا کیا جارہا ہے، صوبہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر ماہ ستمبر میں متاثرین کی معاونت کرنے کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

 سرسو کے ترجمان جمیل سومرو کے مطابق سندھ بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر سرسو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ دہہی علاقوں میں راشن پہنچانے کا عمل جاری و ساری ہے جس کیلئے ریجنل مینجرز، ڈسٹرکٹ مینیجرز کی زیر نگرانی سندھ بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکر رلیف مہیا کیا جارہا ہے۔

سندھ کے 16 اضلاع میں 6233 راشن بیگس، 1130 مریضوں کا ماہر ڈاکٹروں سے چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہے43809 جانوروں کی ویکسینیشن کی گئی ہے، 7730 کپڑے تقسیم کئے جا چکے ہیں، 195 ترپال، 35 خیمے، 25 لیٹرین، 5728 کوکڈ راشن، 402 مچھر دانے، 555 صحت کی کٹس، 714 صحت کے حوالے سے تربیتی نشستیں منعقد کی جا چکی ہیں، جب کہ پینے کا صاف پانی بھی روزانہ کی بنیاد پر مہیا کیا جارہا ہے۔ اس طرح صرف گھوٹکی ضلع کے متاثرین میں اب تک 200 راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں جب کہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے 1130 خواتین و مرد متاثرین کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کی جا چکی ہیں، 3233 مال مویشیوں کو ویکسینیشن کی گئی ہے، 300 کپڑے، 20 ترپال مہیا کی جا چکی ہیں۔

 ترجمان سرسو کے مطابق سرسو اور اس کے پارٹنرز اور ڈونرز، سندھ حکومت، بروک اور الائیڈ بینک شامل ہیں کی جانب سے 12 ملین اور سرسو کے اپنے 27 ملین فنڈ سے سندھ کے 16 اضلاع جن میں خیرپور، سکھر، میرپور خاص، ٹھٹہ، سانگھڑ، عمر کوٹ، بدین، لاڑکانہ، قمبر، کندھ کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، نوشھرو فیروز، حیدرآباد اور کراچی شامل ہیں، میں رلیف کا کام مسلسل جاری ہے۔