سکھر، 02ستمبر(اے پی پی): ایس ایس پی سنگھار ملک کا بارش متاثرین کی فلاح کیلئے بہترین اقدامات کا سلسلہ جاری، سیلاب متاثرین کیلیے پولیس میڈیکل موبائل کا قیام، شہری و دیحی علاقوں میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس میڈیکل موبائل بروقت پہنچ کرمریضوں کا علاج کریگی۔
پولیس میڈیکل موبائل ضلع بھر میں عارضی رہائش پذیر سیلاب متاثرین کے علاقوں میں 24 گھنٹے گشت پہ بھی معمور رہیگی، میڈیکل موبائل میں 24 گھنٹے ڈاکٹر اٹینڈٹ موجود رہیں گے جبکہ میڈیکل موبائل میں فرسٹ ایڈ باکس، آکسیجن سیلینڈر ، بلڈ پریشر ڈیوائس، پلس آکٹمیٹرم، ادویات سمیت دیگر ضروری اشیاء موجود ہونگے جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت یہ رابطہ پہ متاثرہ کیمپ میں موجود مریضوں کو فرسٹ ایڈ مہیا کرینگے۔











