جلال پورپیروالہ،02 ستمبر(اے پی پی ):پولیس تھانہ سٹی نے اعلیٰ پولیس افسران کی ہدایت پر منشیات کی روک تھام کیلئے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام سرور سے ساڑھے 3 سو گرام جبکہ محمد خالد سے 2 کلو 1 سو گرام چرس برآمد کرلی ہے ، دونوں ملزمان کو پولیس تھانہ سٹی نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایس ایچ او ارشد محمود بھٹی نے کہا کہ منشیات کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، منشیات فروش افراد معاشرے میں بگاڑ کی سب سے پہلی اور بڑی وجہ ہے اور ایسے عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔











