ملتان ؛ ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک اور سیمینار  کا اہتمام

26

 ملتان ،29 ستمبر( اے پی پی  ) :ورلڈ ہارٹ ڈے کی مناسبت سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں آگاہی واک اور سیمینار  کا اہتمام کیا گیا۔

واک کا آغاز نشتر ایڈمنسٹریشن بلاک سے ہوا جو کہ نشتر ٹاور پر اختتام پذیر ہوا۔ واک کے شرکاء نے دل کی بیماریوں سے بچاؤ سے متعلقہ بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ماہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ  صحت مند طرزِ زندگی اپنا کر امراضِ قلب کے خدشات کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

 شعبہ نیورولوجی نشتر میڈیکل کی جانب سے  نیورولوجیکل ایمرجنسی کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈاکٹر صہیب حسن سربراہ شعبہ نیورولوجی ڈاکٹر علی وقاص، ڈاکٹر عبید انصاری اور ڈاکٹر علی قریشی نے اعصابی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیئے۔

انچارج شعبہ کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران ، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل ورکرز کی کثیر تعداد نے آگاہی واک میں شرکت کی۔