ملتان، 05 ستمبر (اے پی پی): انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹروے سنٹرل ٹو زون اور ممبر آف چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے متاثرین سیلاب کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین میں راشن اور ضروریات زندگی اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے تباہی پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے تمام کوششیں بروئےکار لارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسران و جوان سیلاب زدگان کو خشک راشن و خوراک پہنچا رہے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ قومی شاہرات پر ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنارہے ہیں۔











