ملتان؛کمشنر انجینئر عامر خٹک کا کارڈیالوجی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

43

ملتان، 05 ستمبر (اے پی پی): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کارڈیالوجی منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارڈیالوجی توسیعی بلاک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کنٹریکٹر کو نوٹس دیکر بلیک لسٹ کیا جائے۔

کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ تاخیری حربے اپنانے والے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرکے ری ٹینڈر کیا جائے ۔انہوں نے کارڈیالوجی بلاک  کا ان ڈور، او پی ڈی فوری فعال کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحی بنیادوں پر صحت کے منصوبے مکمل کروانے کی ہدایات ہیں، امسال بجٹ میں توسیعی بلاک منصوبے کی حکومت نے مکمل فنڈنگ کی ہے اور انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 1 ارب 59 کروڑ روپے کارڈیالوجی توسیعی بلاک کیلئے مختص کئے گئے ہیں ، 3 ارب روپے سے زائد کی سکیم کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔

کمشنر عامر خٹک نے کارڈیالوجی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔