اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیر کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور دفاعی اداروں کو عمران نیازی نے پچھلے چند ماہ سے مسلسل نشانہ بنایا ہوا ہے۔
وزیر دفاع نےمزید کہا کہ عمران خان نے ایک طے شدہ منصوبے کے تحت پہلے ملکی معیشت کو نقصان پہچانے کے لئے آئی ایم ایف معاہدہ روکنے کی کوشش کی پھر آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنارہے ہیں ،آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا استحقا ق ہے ، وہ مشورے کے بعد آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ کریں گے ، اس بارے میں آرمی کے مشورے کواولین ترجیح ہوگی ،میری دعا اور بطور وزیر درفاع یہی کوشش ہوگی کہ افواج کا کردار غیر سیاسی رہے تا کہ پاکستان کے سیاسی ادارے تقویت پکڑسکیں ۔











