واساکے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، ظہوراحمدڈوگر

19

ملتان 25 ستمبر( اےپی پی):  منیجنگ ڈائریکٹر واساظہوراحمدڈوگرنے کہاکہ واساکے جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے منصوبوں کی مقررہ مدت مین تکمیل میں رکاوٹوں اور میعار پر سمجھوتے کی شکایت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا سست روی کا شکار منصوبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے کیونکہ تاخیر کا شکار منصوبے نہ صرف شہریوں کے لئے تکلیف کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ادارے کی ساکھ کوبھی متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے تمام ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ تیز کرکے ان کو جلد ازجلد مکمل کروانے کا حکم دیا ہے تاکہ عوام فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات سے بروقت مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے نواب پور روڈکی بحالی اور روڈکی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے واسا افسران اور کنٹریکٹرز کو جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ سکیموں کے کنسلٹنٹ کو سپر وژن کا عمل مزید موثر کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں واسا افسران، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز کے ہنگامی اجلاس اور ترقیاتی منصوبوں کے مقامات کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر ورکس شہزادمنیر، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام، ڈپٹی ڈائریکٹر ز عارف عباس، عرفان علی، نیسپاک کے ریذیڈنٹ انجینئرمحمد سبطین سمیت کنٹریکٹرز ودیگر بھی موقع پر موجود تھے ایم ڈی واسا نے نواب پور روڈ، فاروق پورہ، المصطفیٰ روڈ، زرعی یونیورسٹی، رنگیل پور، سورج کنڈ روڈ، سوئی گیس روڈ اور بی سی جی چوک پر سیوریج منصوبوں کا دورہ کرکے واسا انجینئرز اور کنسلٹنٹ نیسپاک کو خصوصی ہدایات جاری کیں انہوں نے نواب پور روڈ لیول کرنے کیلئے کنٹریکٹرز کو ہنگامی بنیادوں پر گریڈر کے ذریعے کام شروع کرنے اور روڈ کومکمل طور پر ہموار کرنے کا حکم دیا جبکہ واسا افسران اور کنسلٹنٹ کو گلی گریٹنگ کے پوائنٹس کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فاروق پورہ کے علاقے میں نئی سیوریج لائن کے منصوبے کے حوالے سے اسٹیمیٹ تیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ زرعی یونیورسٹی، المصطفیٰ روڈ، بی سی جی چوک کے سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور لیبر کی تعداد میں اضافہ کرکے روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پائپ ڈالنے کا حکم دیا۔