وزیر اعلیٰ کا وژن ہے کہ عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں ریلیف فراہم کیا جائے، ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ

17

کوئٹہ29 ستمبر (اے پی پی): حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح عظیم شاہ اور ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے کہا ہے کہ میڈیا کی طرح میں بھی 24 گھنٹے کام کررہی ہوں وزیر اعلیٰ کا وژن ہے کہ عوام کو مشکل کی اس گھری میں ریلیف فراہم کیا جائے پاک فوج ,ایف سی و ضلع انتظامیہ سیلاب کی مشکل صورتحال میں دن رات کام کررہے ہیں سعودی عرب اور مختلف ممالک نے اس مشکل صورتحال میں ہماری مدد کی چائنا نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بھرپور ساتھ دیاسیلاب کے بعد ریسکیو اور ریلیف کا عمل مکمل ہوگیا اب ری بحالی کا کام جاری ہے لوگوں کا جتنا بھی نقصان ہوا ہے ہم ان کو پورا کرینگے ہمیشہ کی طرح سیلاب صورتحال میں بھی ایف سی و پاک فوج نے بھر پور مدد کی ہے‘یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے جب سے سیلاب اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے اس وقت سے لیکر آج تک سیلاب زدگان کے ازالے کیلئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ سمیت حکومت کی ہر شخص نے بھرپور کوشش کی ہے اور متعلقہ منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں جا کر سروے بھی کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ اتنی بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں جو صوبائی حکومت کے بس میں نہیں لیکن پھر بھی ہم کوشش کررہے ہیں کہ جہاں بھی ضروری اشیاءہو وہاں پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں اور صوبائی حکومت کی بروقت اقدامات سے اکثر علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر عوام کی دادرسی ہو گئی ہے اور سامان کی فراہمی جاری ہے انہوں نے کہاکہ ہربار کی طرح سیلاب صورتحال میں بھی ایف سی و پاک فوج نے بھر پور مدد کی ہے میڈیا ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہے وزیر اعلیٰ کا وژن ہے کہ عوام مشکل کی اس گھری میں ریلیف فراہم کیا جائے ۔