وہاڑی، ڈی پی او نے پولیس کی ماہ ستمبر کی کاکردگی رپورٹ جاری کردی

1

وہاڑی، 29 ستمبر ( اےپی پی): ڈی پی او رانا شاہد نذیر نے بتایا کہ وہاڑی پولیس نے ماہ ستمبر میں 185 منشیات فروش، 81 ناجائز اسلحہ رکھنے والے، 128 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے۔ وہاڑی پولیس نے ماہ ستمبر میں 11گینگز کے 28 ممبران گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 40 لاکھ 58 ہزار روپے مال مسروقہ برآمد کیا۔ انہوں نے بتایاکہ منشیات فروشی کے بہت بڑے ڈیلر 21 ڈبلیوبی کے محمد حسین ڈھڈی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی 42 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ ضلع وہاڑی میں ہیروئن کی اتنی بھاری مقدار پہلی دفعہ پکڑی گئی ہے۔اس سے قبل ضلع وہاڑی میں چرس اور دیگر منشیات تو پکڑی جاتی رہی ہیں لیکن ہیروئن پہلی دفعہ پکڑی گئی ہے۔کروڑوں روپے کی ہیروئن ضلع بھر میں پھیلائی جانی تھی جس سے کئی گھرانوں کے نوجوان منشیات کے عادی ہوجانے تھے اور ان گھروں نے برباد ہوجانا تھا ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر قومی مجرم ہیں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن جاری رہیگاعوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے وہاڑی پولیس اس ذمہ داری سے پوری طرح عہدہ براء ہورہی ہے کچھ عرصہ قبل غلہ منڈی بوریوالہ میں ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرکے جوڈیشل بھجوادیاگیا ہے گرفتار ملزمان سے 25 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے۔