پنڈی بھٹیاں؛ موٹروے پولیس کی کارروائی،18 کلوگرام ہیروئن برآمد،ملزمان گرفتار

18

پنڈی بھٹیاں، 30 ستمبر(اے پی پی ): موٹروے پولیس سیکٹر ایم4 نے ایک بڑی کارروائی میں  کروڑوں روپے مالیت کی 18 کلوگرام ہیروئن برآمد کی ہے۔

مشتبہ کار کو موٹر وے پولیس نے روکا لیکن پہلی موبائل کے روکنے پر گاڑی نہ رکی جس پر موٹر وے پولیس کی دو گاڑیوں نے ناکہ بندی کر کے گاڑی روکی جس پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جو ناکام بنا دی گئی ۔

گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے گاڑی میں موجود بین الصوبائی گروہ کے سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان ہیروئن پشاور سے فیصل آباد لیکر جارہے تھے۔